نیویارک (92 نیوز) بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں پر عالمی میڈیا کی تنقید جاری ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ہندوتوا کے پچاریوں کو آئینہ دکھا دیا۔
[caption id="attachment_257793" align="alignnone" width="899"]
مودی کی انتہا پسند پالیسیوں پر عالمی میڈیا کی کڑی تنقید[/caption]
امریکی اخبار نے بھارت میں جاری
احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ لکھتے ہوئے بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے 2014ء میں برسر اقتدار آنے کے بعد کامیابی سے اپنا ایجنڈا پھیلایا۔
اخبار لکھتا ہے کہ نوٹوں کی بندش، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور آسام میں شہریوں کی رجسٹریشن کے منصوبوں کو عوام نے قبول کیاتاہم متنازعہ شہریت قانون نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور اور سڑکوں پر آگئے۔
اداریے میں مزید لکھا گیا کہ مودی نے روایتی فرقہ پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو ہی
مظاہروں کا ذمہ دار قرار دیا۔