Sunday, March 3, 2024

مودی کی انتہاپسندی کی آگ نے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا ، فردوس عاشق

مودی کی انتہاپسندی کی آگ نے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا ، فردوس عاشق
December 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کی انتہاپسندی کی آگ نے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  ایسی سوچ پورے خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے ، امتیازی شہریت کے متنازعہ بھارتی قانون نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو روند ڈالاہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ  امتیازی اور متعصبانہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلباء پر بہیمانہ اور وحشیانہ تشدد انسانیت کی تذلیل اور بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ، طلباء پر تشدد نے مودی کے بھارت کو تقسیم کرنے کے حوالے سے عالمی جریدوں کی پیش گوئی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق  کا کہنا تھا کہ  ظلم اور فسطائیت کے خلاف کھڑی ہونے والی بہادر لڑکی مزاحمت کا استعارہ بن گئی ہے ۔