Sunday, October 2, 2022

مودی کا نظریہ ہندو توا، بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، وزیراعظم

مودی کا نظریہ ہندو توا، بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، بار بار کہہ رہا ہوں مودی کا نظریہ ہندو توا نظریہ ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1233438573086625793?s=20 وزیراعظم نے پیغام میں لکھا کہ یہ وہی کام ہو رہا ہے جو نازی نے جرمنی میں کیا، عالمی برادری کو مودی کے فاشزم کو رکوانا چاہئے، ہندوستان میں مسلمانوں کے گھر، مساجد اور قبرستان جلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام کے نام لیواؤں پر تشدد اور ان کے قتل کی تصاویر نازیوں کی بربریت سے زندہ بچ نکلنے والے یہودیوں کی تصاویر سے ملتی جلتی ہیں۔ دنیا مودی سرکار کے بارے میں نسل پرست اور فسطائی ہونے کی حقیقت تسلیم کرے اور اس کا راستہ روکے۔