Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی کا غلام علی اور خورشید قصوری سے پیش آنیوالے واقعہ پر اظہار افسوس‘ شیوسینا نے حکومت سے نکلنے کی دھمکی دیدی

مودی کا غلام علی اور خورشید قصوری سے پیش آنیوالے واقعہ پر اظہار افسوس‘ شیوسینا نے حکومت سے نکلنے کی دھمکی دیدی
October 14, 2015
ممبئی (92نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی نے پاکستانی غزل گائیک غلام علی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس پر شیو سینا ایک بار پھر برہم ہو گئی اور حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست اتر پردیش کے علاقے دادری میں گائے کاگوشت کھانے کی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل اور ممبئی میں پاکستانی گلوکار غلام علی کے پروگرام کے منسوخ ہو جانے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ بنگلہ زبان کے اخبار آنند بازار پتریکا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے ان واقعات پر افسوس تو ظاہر کیا لیکن اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں مرکزی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں۔ مودی کے اس بیان پر شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ سنجے راوت نے کہا کہ دنیا گودھرا فسادات والے مودی کو جانتی ہے اسی لئے ہم اس کی عزت کرتے تھے۔ مودی کا غلام علی اور خورشید قصوری کے واقعات کو افسوسناک کہنا” افسوسناک“ ہے،یہ بھارت کے وزیراعظم کا بیان تو ہو سکتا ہے نریندر مودی کا نہیں۔ اس تلخ ردعمل کے بعد شیو سینا اور بی جے پی میں دوریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ شیو سینا نے اترپردیش کی مخلوط حکومت سے نکلنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ اس پر بی جے پی نے بھی جمعرات کو وزراءاور پارٹی لیڈروں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں شیو سینا سے علیحدگی کے آپشن پر غور کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔