Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا، شیخ رشید

مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا، شیخ رشید
September 13, 2019

مظفر آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کی معیشت کمزور ہو سکتی ہے، دفاع کمزور نہیں۔

وفاقی وزیر نے مظفرآباد راڑو مہاجر کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی پھنس گیا ہے اسے جانے نہیں دیں گے،اس کا سپر پاور بننے کا خواب نیست و نابود ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے اسلام اور مسلمانوں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔ آخری گولی،خون کے آخری قطرے اور کشمیر کی آزادی تک جنگ ہوگی۔ 27 ستمبر کو عمران خان دنیا کو واضح پیغام دیں گے۔

اس موقع پر شیخ رشید کو دیکھ کر بزرگ اور جوان کشمیریوں کی خوشی دیدنی تھی۔ شیخ رشید نے کیمپ میں مقیم افراد سے سہولیات کے بارے پوچھا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 22 ستمبر کو سماہنی سیکٹر کے بارڈر پر بھی جانے کا اعلان کیا ہے۔