Friday, December 2, 2022

مودی کا حوصلہ جواب دےگیا ،جنگ و جدل کی باتیں کرنیوالے پردھان منتری نے غربت کے خلاف لڑنے کا اعلان کردیا

مودی کا حوصلہ جواب دےگیا ،جنگ و جدل کی باتیں کرنیوالے پردھان منتری نے غربت کے خلاف لڑنے کا اعلان کردیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک)مودی  کا حوصلہ جواب دے گیا  ریاست کیرالہ میں خطاب میں  پہلے جنگ وجدل کی باتیں کر کے اپنے عوام کو ماموں بنایا ۔ پھر اپنی  کمزور جنگی صلاحیت دیکھ کر بھیگی بلی بن گئے اور غربت  کے خلاف  جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق  کیرالہ میں جلسہ عام  سے خطاب میں مودی نے اپنا تمام زہر پاکستان کےخلاف اگل دیا اور الفاظ کی گولہ باری کرکے اپنے بزدل پن کو  چھپانے کی کوشش کی۔ بھارتی وزیراعظم نے اڑی حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اپنی دانست میں جان چھڑا لی ۔  مودی نے  پاکستان کو ایک ہزار سال تک   لڑنے کا طعنہ  بھی دیا اور  پھر خود ہی  یو ٹرن لے لیا۔۔ مودی شدید داخلی اور خارجی  دباؤ کا شکا ر ہے بھارتی افواج کےسربراہوں نے  مودی کو جہاں اپنی کمزورعسکری طاقت کے حوالے سے خبردار کیا وہیں امریکا ،برطانیہ اور یورپی  یونین کے  معاشی  مفادات بھی  بھارت کو جارحیت سے روکے رکھا ہوا ہے ۔ پاکستان کا اقوام متحدہ میں دو ٹوک موقف اور عالمی برادری کی حمایت  نے  بھارت کا کیس  اتنا کمزور کردیا ہے کہ وہ  بیک  فٹ پر جاکر  ٹکریں مارنے پر مجبور ہو گیا ہے جس  سے کسی  اور کا  تو  کچھ  نہیں  بگڑا  بھارت کی   البتہ جگ ہنسائی  ضرور ہو رہی ہے۔