Sunday, October 2, 2022

  مودی کا بیان پاک بھارت تعلقات متاثر کرسکتا ہے : آصف زرداری

   مودی کا بیان پاک بھارت تعلقات متاثر کرسکتا ہے : آصف زرداری
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نریندر مودی کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیان  پاک بھارت تعلقات کو متاثر کر سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بنگلہ دیش میں نریندر مودی  کے انیس سو اکہتر کی جنگ کے واقعات کے بارے میں بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کو کریدنے کا کوئی فائدہ نہیں اس سے پاک بھارت تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ بھارت کو جغرافیائی حالات کا خیال رکھنا چاہیے، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، اس طرح کے بیانات سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔