Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی  کا بیان پاکستان  میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے: سرتاج عزیز

مودی  کا بیان پاکستان  میں بھارتی دہشتگردی کا ثبوت ہے: سرتاج عزیز
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر پر پاکستان  نے شدید  رد عمل کا اظہار کیا ہےمشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے جس کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے موازنہ مضحکہ خیز ہے۔ تفصیلات کےمطابق  مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ بلوچستان میں را دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ بھارت کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کلبھوش یادیو کی گرفتاری سے ثابت ہوچکی ہے۔مشیر خارجہ  کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اب تک 70 سے زائد  معصوم کشمریوں کو قتل جبکہ 6 ہزار سے زائد کو زخمی کیا جاچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 37 دنوں سے کرفیو نافذ ہے۔ان تمام افسوسناک واقعات کا دہشتگردی کے خلاف جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر چلنے والی تحریک اندورنی ہے۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ بھارت جان لے مسئلہ کشمیر کا حل گولیوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔مسئلہ کشمیر کا حل صرف سیاسی ہے،جو پاک بھارت مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔