Wednesday, December 7, 2022

مودی پاک فوج کی للکار سے خائف ہوکر جنگ کی باتیں ہی بھول گیا : فضل الرحمان

مودی پاک فوج کی للکار سے خائف ہوکر جنگ کی باتیں ہی بھول گیا : فضل الرحمان
سرگودھا(92نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا  ہے کہ مودی پاک فوج کی ایک ہی للکار سے خائف ہو کر اب جنگ کے بجائے مسائل کی باتیں کرنے لگا ہے ۔ مسئلہ  کشمیر پر مودی حکومت تنہا  رہ   گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سرگودھا  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر موقف کے باعث بھارت بالکل تنہا رہ گیا ہے ۔ اقوام عالم جانتے ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور اس کا حل ضروری ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے رائے ونڈ دھرنا کے معاملے پر عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران کس کے ایجنڈے پر یہ سب کر رہے ہیں عوام آگاہ ہو چکے ہیں۔ قوم کو انتشار کی بجائے متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔