Tuesday, October 4, 2022

مودی نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ، صدر آزاد کشمیر

مودی نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ، صدر آزاد کشمیر
 مظفرآباد (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا مودی نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب ہم آزاد کشمیر میں آزاد فضاء میں ملتے ہیں تو مقبوضہ کشمیر میں کربلا کا منظر ہے، کربلا کو دوہرایا گیا ہے ۔ یہ عمل کا وقت ہے عام طرز کی تقریروں کا وقت نہیں۔ مسعود خان کا کہنا تھا ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔ یہ وقت نہیں کہ دوستوں کو نشانہ تنقید بنائیں اور کہیں یہ حکومت اور اداروں کا کام ہے۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان بولے مسئلہ کشمیر عوامی انقلاب سے حل ہو گا ۔ ایسے انقلاب کی قیادت سرکاری ادارے نہیں عوام کرتے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا تشخص اور شناخت چھینا چاہتا ہے۔ پہلی بار اتنی مضبوط آواز کشمیریوں کیلئے بلند ہوئی۔ کشمیریوں اور پاکستان کے مؤقف کی تائید  پرعالمی برادری کا مشکور ہوں۔ برطانوی پارلیمنٹ وفد کے ارکان بولے پاکستان پرامن انداز سے مشکل صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ مسئلے پر سلامتی کونسل کو مضبوط متفقہ قرارداد لانی چاہئے اور بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکنا چاہئے۔