Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی نے ٹرمپ کو عمران خان کی شکایت لگا دی

مودی نے ٹرمپ کو عمران خان کی شکایت لگا دی
August 20, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کا مکروہ چہرہ دکھانے پر مودی کو مرچیں لگ گئیں، بھارتی وزیراعظم نے ٹرمپ کو عمران خان کی شکایت لگادی،مودی نے امریکی صدر سے30منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہاعمران خان کے بیانات امن خراب کررہے ہیں ۔وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے مودی کو کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا جس میں عمران خان کے کشمیر پر موقف اور آخری حد تک جانے کے اعلان پر امریکی صدر سے کہا ہے کہ عمران خان کے موقف میں لچک پیدا کی جائے کیونکہ خطے میں امن کے لئے ان کے بیانات سازگار نہیں۔ میڈیا کے مطابق مودی نے  ٹرمپ کے سامنے یہ ہرزہ سرائی بھی کی کہ عمران خان کے بیانات خطے کا امن کو خراب کررہے ہیں،ٹرمپ اور مودی کے درمیان 30منٹ تک اس ایشو پر گفتگو ہوئی۔