Saturday, October 1, 2022

مودی نے اپنی قوم سے وعدے نبھائے، عمران خان کشمیریوں کو فراموش کرچکے، سراج الحق

مودی نے اپنی قوم سے وعدے نبھائے، عمران خان کشمیریوں کو فراموش کرچکے، سراج الحق
لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنی قوم سے کئے گئے وعدے نبھا دیئے لیکن عمران خان کشمیریوں سے کئے ہر وعدے کو فراموش کرچکے ہیں، پانچ اگست کو کشمیری ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں گے۔ منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی بھارت کو شہ دے رہی ہے، بندوق کی نوک پر کشمیری بستیاں ویران اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ وزیر اعظم نے کشمیریوں سے جو بات کہی اسے فراموش کیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی ہوئی تو جماعت اسلامی اپنے ایجنڈے کے ساتھ شریک ہوگی۔