مودی نے اسرائیلی صدر کو جپھی ڈال لی ، نیتن یاہو پریشان ہو گئے
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارتی صدر کی غیرملکی لیڈروں کے گلے پڑنے کی عادت نہ گئی ۔ مودی نے اسرائیلی ہم منصب کو بھی جپھی ڈال لی ۔
نیتن یاہو کے نئی دہلی پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم بے قرار دکھائی دیئے اور تمام آداب بالائے طاق رکھ کر گلے لگالیا ۔
نریندر مودی کی اس اچانک حرکت سے مہمان پریشان ہو گیا ۔ بھارتی وزیراعظم عجیب و غریب حرکات کے باعث پہلے بھی تماشا بن چکے ہیں ۔