Tuesday, November 29, 2022

مودی سپر پاور بننے کے زعم میں مبتلا ،قوم چارپائیوں کے حصول میں دست و گریباں

مودی سپر پاور بننے کے زعم میں مبتلا ،قوم چارپائیوں کے حصول میں دست و گریباں
نئی دہلی (ویب ڈیسک)پاکستان میں تو ناقابل تسخیر دفاع بنانے کا عزم کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب بھارت میں چارپائی کون لے کر جائے گا، اس بات پر لوگ لڑ رہے ہیں۔ جی ہاں!! بھارت میں لوگ چارپائیوں کے حصول کے لئے لڑتے رہے راہول گاندھی کے جلسے میں عوام کی ’’جنگ‘‘ شروع ہو گئی،، جلسہ چلتا رہا  بھارتی عوام چارپائیاں سر پر اٹھا کر چل دیئے۔ تو نریندر مودی صاحب! سپر پاوربننے کے زعم میں مبتلا رہنے کی بجائے چارپائیوں پر دست و گربیان رہنے والی قوم کو دو وقت کی روٹی اور سرچھپانےکیلئے چھت دے دوپھر سپر پاور بننے کا خواب دیکھ لینا  ۔