Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے، بھارتی ریاست راجھستان میں 35 پاکستانی زیرحراست، خواتین اور بچے بھی شامل

مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے، بھارتی ریاست راجھستان میں 35 پاکستانی زیرحراست، خواتین اور بچے بھی شامل
March 26, 2016
نئی دہلی (نائنٹی ٹو نیوز) را کے ایجنٹ کی گرفتاری کا بھارتی ردعمل سامنے آ گیا۔ بھارت نے ویزے کا بہانہ بنا کر پینتیس پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس معاملے پر دفتر خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے اور واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ پاکستان سے را کا ایجنٹ کیا پکڑا گیا، بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور حیلے بہانوں سے اپنے ملک میں موجود پاکستانیوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا جس کی عملی مثال پینتیس پاکستانیوں کی گرفتاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کو راجھستان سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس صرف متھرا اور ہریدوار کا ویزا تھا۔ معاملے کا جائزہ لینے کے لئے دفتر خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے اور ہائی کمیشن سے واقعہ کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔