Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی سرکار کی نہتے کشمیریوں پر وار کی نئی سازش بے نقاب

مودی سرکار کی نہتے کشمیریوں پر وار کی نئی سازش بے نقاب
April 16, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مودی سرکار کی نہتے کشمیریوں پر وار کی نئی سازش بے نقاب ہو گئی۔ 92 نیوز کو موصول ویڈیوز سے بھارتی فورسز کے مکروہ منصوبے کا پول کھل گیا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں آبادی کے قریب توپخانہ نصب  کیا ۔ توپخانے کی تنصیب پر مقامی آبادی نے نقل مکانی شروع کر دی ہے ۔ بھارتی فورسز نے توپخانہ کی تنصیب کیخلاف مقامی آبادی کے احتجاج کو بھی نظر انداز کر دیا ۔  بھارت ابتک ایل او سی پر درجن سے زائد سیکٹرز اور  ورکنگ باؤنڈری پر نہتی آبادی کو نشانہ بنا چکا ہے ۔ بھارتی فورسز کی گولہ باری سے کپواڑہ میں تین کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔ بھارت  اس مکروہ سازش سے پاک فوج کو بدنام اور  کشمیریوں کا قتل عام چاہتا ہے ۔ بھارت سازش سے  عوامی سطح پر یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاہم حقائق اس سے برعکس  ہیں ۔ پاک فوج نے ہمیشہ فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا  ہے ۔