Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی سرکار کا کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ

مودی سرکار کا کشمیر میں مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ
August 12, 2016
نئی دہلی (92نیوز)بھارت نے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے مقبوضہ وادی میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ادھر بھارتی حزب اختلاف نے مودی حکومت سے نہتے کشمیریوں  پر پیلٹ گنزکااستعمال بندکرنے کامطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق نئی دہلی میں کل جماعتی کانفرنس نریندرامودی کی غیرسنجیدگی کی نذرہوگئی ، مقبوضہ کشمیرمیں  بھارتی فوج  کے مظالم  پر حزب اختلاف کی جماعتوں نےتشویش کااظہارکیا تو وزیراعظم نریندرامودی نے دنیا کی آنکھوں میں دھول  جھونکنے کے لئے اے پی سی طلب کرلی۔ بھارتی وزیراعظم کی سربراہی میں کل جماعتی کانفرنس نتیجہ خیزنہ ہوسکی اور مودی نے بھارتی فوج کوپرتشددکارروائیاں بندکرنے کے بجائے توپوں کارخ پاکستان کی طرف کردیا۔ کانفرنسں  میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے کشمیریوں کےخلاف پیلٹ گنزکا استعمال بندکرنے کامطالبہ کردیا۔  اے پی سی کے  بعد   پریس کانفرنس  کرتے  ہوئے   بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ  کانفرنس میں نمائندہ وفد  کشمیر بھیجنے  سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم وادی میں  مزید  فوج  تعینات کی جا رہی ہے۔ اس موقع پربھارتی وزیرخزانہ ارون جٹلی نے اعتراف کیاکہ مقبوضہ وادی میں دوہزاردس سے پیلٹ گنز استعمال ہو رہی ہیں ۔