Sunday, February 5, 2023

مودی سرکار پھر بھارت پر مسلط ہو گئی، تبدیلی سرکار خوش ہو گی، نفیسہ شاہ

مودی سرکار پھر بھارت پر مسلط ہو گئی، تبدیلی سرکار خوش ہو گی، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا مودی سرکار پھر بھارت پر مسلط ہو گئی، تبدیلی سرکار خوش ہو گی۔ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مودی سرکار ایک بار پھر خطہ پر مسلط ہو گئے ہیں۔ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور تبدیلی سرکار خوش ہونگے۔ نفیسہ شاہ بولیں سلیکٹڈ وزیر اعظم نے کہا تھا مودی جیتے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، اب وزیراعظم مودی کو کال کریں اور کشمیر کے مسئلہ پر بات کریں۔ انہوں نے کہا اللہ کرے اب مسڈ کالز نہ ہوں۔ پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات کے کہا آئی ایم ایف کے پاس گئے نہیں آئی ایم ایف پاکستان آگیا ہے۔ اسٹیٹ بنک میں آئی ایم ایف گھس گیا ہے۔ سعودی عرب سے ادھار پر تیل ملنے پر کیوں خوشی منائی جارہی ہے۔ یہ ادھار کا تیل آئندہ حکومت پر دباؤ ہو گا۔ نفیسہ شاہ کا کہنا ہے حکومت چھ ماہ میں دو ایمنسٹی اسکیمیں لائی۔ پہلی علیمہ باجی کو دی گئی، دوسری عمران خان کو چندہ دینے والے دوستوں اور سیٹھوں کیلئے ہے۔ کوئی ایک وزیر نہیں، پوری کابینہ ہی کرپٹ ٹولہ ہے۔ چیئرمین نیب متنازعہ ہو چکے ہیں۔