Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی سرکار نے پلوامہ حملے کا مرکزی کردار عبدالرشید غازی کو قرار دیدیا

مودی سرکار نے پلوامہ حملے کا مرکزی کردار عبدالرشید غازی کو قرار دیدیا
February 17, 2019
ممبئی ( 92 نیوز) مودی سرکار نے پلوامہ حملے کا مرکزی کردار عبدالرشید غازی کو قرار دیدیا۔ پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہونے پر مودی سرکار اور ان کی آشیرباد کا خواہشمند میڈیا بری طرح سٹپٹا گیا  ۔ مودی سرکار کی جانھب سے  لال مسجد آپریشن میں جاں بحق ہونے والے عبدالرشید غازی کو پلوامہ حملے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تو بھارتی میڈیا سارا دن  واویلا مچاتا رہا۔ عبدالرشید غازی پلوامہ واقعے نے بھارت کو حواس باختہ کرڈالا ، واقعے کا ماسٹرمائینڈ 12سال قبل لال مسجد آپریشن میں مارے جانے والے عبدالرشید غازی کو قرار دیدیا۔ بھارتی میڈٰیا کا دعویٰ ہے کہ عبدالرشید غازی نے حال ہی میں 70 فدائین کو تیار کیا ہے، جن کی عمریں اٹھارہ سے 23 سال کے درمیان ہیں اور وہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں، جن کی تلاش کیلئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے عادل ڈار کی ویڈیو سامنے لا کر اسے پلوامہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا جو درحقیقت 2017 سے قابض بھارتی فوج کی حراست میں ہے۔