Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مودی سرکار نے نئی دہلی میں مظاہرہ کرنیوالے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی

مودی سرکار نے نئی دہلی میں مظاہرہ کرنیوالے کسانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی
October 2, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت میں کسانوں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارت بھر سے 20 ہزار سے زائد کسان دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ،  شہر میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے پولیس نے کسانوں پر واٹر کینن کا استعمال اور آنسوگیس کی شیلنگ کردی۔ یوپی نئی دہلی بارڈر پر پہنچنے والے کسانوں کے قافلے پر بھارتی پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کر دی جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی ہے۔ مارچ کے شرکا نے پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش بھی کی،بھارتی کسان اپنے 15مطالبات لے کر نئی دہلی پہنچے ہیں۔کسان حکومت سے ٹیوب ویلز کے لیے مفت بجلی کی فراہمی، زیر التواء گنے کی فوری ادائیگی ،60سالہ کسانوں کی ماہانہ5ہزار روپے پینشن سمیت 15مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں ۔