Sunday, September 25, 2022

مودی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ پھر رچا سکتے ہیں ، ممتا بینر جی

مودی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ پھر رچا سکتے ہیں ، ممتا بینر جی
ممبئی  ( 92 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے انکشاف  کیا کہ نریندرمودی  الیکشن کیلئےسرجیکل اسٹرائیک کا ایک اور ڈرامہ رچا سکتے ہیں۔ ممتا بینر جی کا کہنا تھا کہ اس بار یہ ڈرامہ کس قسم کا ہوگا  کچھ نہیں کہا جا سکتا، نام نہاد حملہ اپریل میں ہو سکتا ہے ۔ ادھر کانگریس  نے مودی  پر ایک بار پھر تنقید کی  ۔ ترجمان انڈین کانگریس  جے ویر شیر گل کہتے ہیں سرکارصرف انتہا پسندوں کےاچھے اور فوجیوں کے برے دن لیکر آئی۔ جے ویر شیر گل نے کہا کہ  مودی نے بے شرمی کیساتھ جوانوں کے خون کا سہارا لیتے ہوئے ووٹ مانگا، ناکام مہم جوئی کے دلدادہ مودی  ملکی سکیورٹی کیلئے خطرناک  ہیں، ملکی سکیورٹی ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات سے ہی ممکن ہے۔ دوسری جانب بھارت کی حکمران جماعت کی انتہا پسندی کھل کرسامنے آگئی، بی جے پی انتخابی مہم کامیاب بنانے کیلئےغنڈہ گردی پراترآئی۔ کرناٹکا میں رکن پارلیمنٹ پرلہاد جوشی تلوار اٹھا کر ووٹ مانگنے لگے، بی جے پی ارکان پرقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کاالزام ہے۔