Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مودی دوروزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے

مودی دوروزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے
May 23, 2016
تہران(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ایران کے دوروزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں ۔  بھارتی وزیراعظم کے دورہ کا مقصدوسطی ایشیا اور افغانستان میں  بھارتی اثرورسوخ میں اضافہ  ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے لیکن اقتصادی اور سفارتی نقطۂ نظر سے یہ انتہائی اہم ہے دورہ  کے دوران بھارت اور ایران کے  درمیان چابہار بندرگاہ کی توسیع وتعمیر کے منصوبے سمیت دیگر کئی  ایک معاہدوں پر باضابطہ دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ ایران سے بھارت کے ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ہیں بھارت ایران سے تیل درآمد کرنے والا اہم ملک ہےبھارت  نے یورپ اور امریکا کی ایران پر پابندیوں کے دوران  امریکا کے شدید دباؤ کے باوجود ایران سے خام تیل لینا جاری رکھا تھا۔ادھر ایرانیوں کو بھی بھارت میں گہری دلچسپی ہے۔ بڑی تعدار میں ایرانی طلبہ بھارت کی ٹیکنالوجی اور سائنس کی مختلف یونورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ ایران بھارت کی مستقبل کی پالیسی کا ایک انتہائی ملک بن چکا ہے۔ پاک چین دوستی اور اقتصادی راہداری کے منصوبے نےبھارت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں جس کے پیش نظر بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ وسط ایشیا تک رسائی کے لیے ایک متبادل راستہ تلاش کررہا ہے۔ افغانستان کو شامل کر کے پاکستان کو الگ تھلگ کرنا بھی ایران سے بھارت کے گہرے ہوتے ہوئے تعلقات میں پوشیدہ ایک مذموم مقصد ہے۔