Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مودی حکومت کے کالے زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کے احتجاجی دھرنے کو 100 روز مکمل

مودی حکومت کے کالے زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کے احتجاجی دھرنے کو 100 روز مکمل
March 7, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) مودی حکومت کے کالے زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کے احتجاجی دھرنے کو ایک سو روز مکمل ہوگئے۔ ہزاروں کسانوں نے ملک کی اہم ترین شاہراہ پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج جاری رکھنے کاعزم دہرایا۔

مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین، کسان ایک سو روز گزرنے کے بعد بھی حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

سو دن مکمل ہونےپردہلی کے قریب چھ رویہ ہائی وےکو بلاک کردیا گیا۔ ہزاروں کسانوں نے خواتین اور بچوں سمیت دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

پنجاب،ہریانہ اور اتر پردیش سے کسانوں کا جم غفیر امڈ آیا اور مرکزی شاہراہ کو ٹریکٹر لگا کر اور دھرنا دے کر بند کردیا گیا۔ شرکا نے کہا چاہے ایک ہزار دن گزر جائیں وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئی تحریک حکومت کو کمزور اور اسے دوبارہ مذاکرات پر مجبور کردے گی۔ انہوں نے کہا تین نئے زرعی قوانین کسانوں کیلئے ڈیتھ وارنٹ کی طرح ہیں، مطالبات کی منظوری کیلئے طویل جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔