مودی حکومت کی پابندیوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنادی ،آندرے کارسن

نیو یارک ( 92 نیوز)امریکی کانگریس کے رکن آندرے کارسن نے مودی کو آئینہ دکھا دیا ، کہا کہ مودی حکومت کی پابندیوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔
امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے باعث کشمیریوں کا کورونا سے بچاؤ بھی بہت مشکل ہے ، مشکل وقت میں ان کادل کشمیریوں کےساتھ ہے ، کشمیریوں پرغیرمنصفانہ پابندیوں کا خاتمہ ناگزیرہوچکا۔
ڈیمو کریٹک کے رکن کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر لگائی گئی پابندیاں صرف انکے بنیادی حقوق پر ضرب نہیں، بلکہ کشمیریوں کو کورونا سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے،کشمیریوں پر لگائی گئی پابندیاں کو ختم کرنا چاہیے۔