Tuesday, April 30, 2024

مودی حکومت کی غرور پر مبنی توسیع پسند پالیسیاں نازی نظریات کے مطابق ہیں ، وزیراعظم

مودی حکومت کی غرور پر مبنی توسیع پسند پالیسیاں نازی نظریات کے مطابق ہیں ، وزیراعظم
May 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی حکومت کی غرور پر مبنی توسیع پسند پالیسیاں نازی نظریات کے مطابق ہیں۔ مودی سرکار کی مسلمان دشمن اور خطے کے امن کو برباد کرنے کی جارحانہ پالیسیوں کا بین الاقوامی براداری کے بعد پاکستانی قیادت نے بھی نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا  ہے کہ مودی حکومت کی غرور پر مبنی توسیع پسند پالیسیاں نازی نظریات کے مطابق ہیں ۔ مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1265565949291266049?s=20 اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش بھارت کے سٹیزن شپ ایکٹ سے متاثر ہے ۔ پاکستان کو بھارت سے فالس فلیگ آپریشن کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت میں غیر قانونی شمولیت چوتھی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ مودی حکومت بھارتی اقلیتوں کے لئے خطرہ ہے۔ نریندر مودی حکومت کی پالیسیاں علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ ادھر وزیر خارجہ نے ٹوئٹ اور 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مسلسل اپیل کر رہا ہے کہ مودی کے ہندو بالادستی کے نظریے اسلام مخالف پروپیگنڈے اور تشدد اور علاقائی عدم استحکام پھیلانے کی مذمت کی جائے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام مخالف پروپیگنڈے سے نمٹنے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے موقف کی فتح بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کو مسلمانوں سے جوڑنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے نفرت پر مبنی سوچ کا عکاس ہے۔  شبلی فراز نے کہا کہ مسلمان آبادی کے خلاف بھارت کا انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔