Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موجودہ دور حکومت میں پٹرول کی قیمت میں 41روپے فی لیٹر کمی کی گئی : وزیر پٹرولیم کا سینیٹ میں پالیسی بیان

موجودہ دور حکومت میں پٹرول کی قیمت میں 41روپے فی لیٹر کمی کی گئی : وزیر پٹرولیم کا سینیٹ میں پالیسی بیان
February 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)۔سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے کم پیٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے بھارت میں سو روپے،بنگلہ دیش میں ایک سو تیس روپے ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اکتالیس روپے تک کی کمی کی گئی۔ تفصیلات کےمطاب  سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور گیس صارفین پر ایک سو ایک ارب روپے ٹیکس کے بارے میں تحریک پر بحث کی گئی۔قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ حکمران خود بھی ٹیکس نہیں دیتے ہیں اس لئے براہ راست ٹیکس لگانے کا رجحان ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس صارفیس پر ٹیکس کے حوالے سے سی سی آئی کا اجلاس بلایا جائےسینیٹر نزہت صادق نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لایا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے کم پیٹرول کی قیمت پاکستان میں ہے بھارت میں سو روپے جبکہ بنگلہ دیش میں ایک سو تیس روپے لیٹر پیٹرول مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈھائی سالوں میں اکتالیس روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پونے تین سالوں میں صرف ایک بار گیس کی قیمت میں ردوبدل کیا گیا ہےسینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر حافظ حمد اللہ کو اداکارہ بابرہ شریف سے متعلق بات کرنے سے منع کیا اور ان کے الفاظ کو حذف کیا۔ سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ سیاستدان شادی کے لئے انٹرویو دے رہے ہیں پتہ نہیں میرا کا کیا بنے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا کا مطلب میرا نہیں بلکہ میرا ہے کہ ان کا کیا بنے گا۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔