Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موجودہ حالات پکنک منانے والے نہیں، اجمل وزیر

موجودہ حالات پکنک منانے والے نہیں، اجمل وزیر
May 25, 2020
پشاور (92 نیوز) مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل وزیر کہتے ہیں کہ موجودہ حالات پکنک منانے والے نہیں، کورونا وائرس پھیل رہا ہے، خدارا! سماجی دوری کا خیال رکھیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا صورتحال اور کراچی حادثے کے باعث عید سادگی سے منائی گئی، زندگی رہی اور کورونا کو شکست دی جاسکی تو آنے والی عید کی خوشیاں خوب منائیں گے، اجمل وزیر نے کہا کہ ہم نے رمضان کے دوران تمام اضلاع کے اسپتالوں، قرنطنیہ سینٹر اور آئسولیشن وارڈ کے دورے کئے، لاک ڈائون میں سختی اور نرمی دونوں عوام کی خاطر کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دو جنگیں لڑ رہے ہیں، ایک کورونا وائرس کے خلاف دوسری غربت افلاس کے خلاف، خیبرپختونخوا کے تمام سیاحتی مقامات بند ہیں، لوگ سیاحتی مقامات کی جانب سفر سے گریز کریں، حکومتی احکامات پر عمل نہ ہوا تو صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ جائے گی۔