Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موجودہ امریکی انتظامیہ تمام عالمی معاہدوں کااحترام نہیں کررہی،ایرانی صدر

موجودہ امریکی انتظامیہ تمام عالمی معاہدوں کااحترام نہیں کررہی،ایرانی صدر
September 26, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ تمام عالمی معاہدوں کااحترام نہیں کررہی،امریکا کا یک طرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنا غیر قانونی ہے۔ نیو یارک میں  جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے ایرانی عوام کسی دباؤکےآگے نہیں جھکی، امریکا اپنی طاقت کےبل بوتےپردوسرےممالک کےساتھ بدمعاشی کرتا ہے، امریکی انتظامیہ نےتمام عالمی فورمزکوغیرفعال کردیا ہے۔ صدرحسن روحانی  نے مزید کہا کہ ایسی حکومت سےکیسے معاہدہ ہوجس نےاپنےپیش روکی پالیسیوں کوخراب کیاہو، امریکا کی ایران کیلئےپالیسی شروع سےہی خراب رہی ہے، کسی بھی ملک یا قوم کو طاقت سےمذاکرات پرنہیں لایاجاسکتا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی کہتے ہیں مذاکرات سےبہترکوئی طریقہ نہیں ہے، ہم آپ کو مذاکرات کی میز پر بلاتےہیں جہاں سے اٹھ کرآپ گئے تھے، دھمکیاں دینےکی بجائے مذاکرات کریں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے بدعہدی کا جواب بدعہدی اورپاسداری کا پاسداری  ،مذاکرات کاجواب مذاکرات سےدیاجائےگا۔