Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

موت تک مجھے عامر خان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا: اہلیہ فریال مخدوم

موت تک مجھے عامر خان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا: اہلیہ فریال مخدوم
December 17, 2016

 لندن(ویب ڈٰیسک)باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ایک اور دبنگ انٹری دی ہے،کہتی ہیں موت تک انہیں کوئی بھی عامر سے جدا نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے اپنے سسرال کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔بیانات کی گولہ باری کئی دن سے جاری ہے۔ایک روز قبل جوڑے کی طلاق کی افواہ پھیلی تو فریال ایک دفعہ پھر میدان میں آگئیں کہا کہ وہ اور عامر مرتے دم تک ایک ساتھ ہیں۔

فریال مخدوم نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنی تازہ تصویریں پوسٹ کیں اورکہا کہ وہ بہترین ہیں۔عامر اور ان کی طلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ دبنگ لیڈی نے عامر کے ساتھ جینے مرنے کا دبنگ بیان دے کر اپنے سسرال کو بتا دیا ہے کہ وہ پیچھے ہٹنے والی نہیں۔عامر اسکا جیون ساتھی ہے اور وہ اسے کسی صورت کھونے کو تیار نہیں۔