موبائل کمپنیز کی جانب سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز اور ایف بی آر کی جانب سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کر دئیے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے موبائل کارڈ پر سروس چارجز اور ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔
دوران سماعت چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو بتایا کہ کمپنیاں اپنے طور پر سروس چارجز وصول کر رہی ہیں۔
اس پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اورموبائل فون کارڈ پر کمپنیوں اور ایف بی آر کے ٹیکسز معطل کر دیئے۔
سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ لوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے،مقررہ حد سے زیادہ استعمال پر ٹیکس وصول کریں۔
عدالت نے کہا کہ 100 روپے پر 64.38 پیسے وصول ہوتے ہیں،جو غیر قانونی ہے، موبائل فون کارڈر پر ٹیکس وصولی کیلئے جامع پالیسی بنائی جائے۔
چیف جسٹس نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دو دن کی مہلت دے دی۔