Friday, December 2, 2022

موبائل فون کی طرح نظر آنے والی پستول تیار

موبائل فون کی طرح نظر آنے والی پستول تیار
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ میں موبائل فون جیسی نظر آنیوالی پستول تیار کرلی گئی ہے۔ ریاست مینیسوٹا  میں تیار کردہ اس ڈبل بیرل پستول میں دو گولیاں ڈالی جاسکتی ہیں جبکہ  نشانے میں مدد کیلئے لیزر لائٹ بھی موجود ہے۔ پستول پکڑنے کی جگہ کو اگر فولڈ کردیا جائے تو یہ پستول موبائل فون کی شکل اختیار کرلیتی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق پستول  تیار کرنے والی کمپنی  کو بارہ ہزار آرڈر مل چکے ہیں جبکہ اس کی قیمت چارسو امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ۔