Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منی ٹریل کی ساری دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع ہیں: عمران خان

منی ٹریل کی ساری دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع ہیں: عمران خان
July 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود کو عوام کے سامنے پیش کردیا۔ کہتے ہیں کہ ان کی منی ٹریل اور ساری دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع ہیں۔ شریف خاندان یہ تاثر پیدا کر رہا ہے کہ باقی بھی چور ہیں۔ خواجہ آصف نے 480 ارب روپے کا فراڈ کیا ان کی بھی باری آنے والی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انھوں نے باہر پیسہ کمایا اورپاکستان لائے جبکہ شریف فیملی نے منی لانڈرنگ ،ٹیکس چوری کی اورعدالت سے جھوٹ بولا۔انھوں نے کہا کہ وہ خود کوعوام کےسامنے پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہناتھا کہ ان کا فلیٹ 60 لاکھ جبکہ شریف فیملی کی جائیدادیں اربوں کی ہیں، سیسکس کلب کے ساتھ  بھی کرکٹ کھیلی اس کا معاہدہ بھی ہے ۔مشتاق احمد کو ستر ہزار پاونڈ ملتا تھا انھیں کتنا ملتا ہو گا خود اندازہ لگائیں۔ چئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شوکت خانم خیراتی ادارہ ہے لوگ ان پر اعتماد کرکے سب سے زیادہ زکوۃ دیتے ہیں ۔ خیراتی ادارے کو نشانہ بنانےوالوں کو شرم آنا چاہیے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے 480 ارب روپے کا فراڈ کیا  وہ بھی گرفت میں آئیں گے۔