Thursday, February 9, 2023

منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کےقیام کا آج آخری دن ہے

منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کےقیام کا آج آخری دن ہے
منیٰ ( 92 نیوز) منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کےقیام کا آج آخری دن ہے،حجاج کرام شیطان کو کنکریاں مار کر غروب آفتاب سے قبل واپس مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں قیام ، پھر رمی  جمرات اور قربانی  کے بعد حجاج کرام کے منیٰ میں قیام کا آج آخری دن ہے ، حجاج کرام آج بھی تینوں شیاطین کو کنکریاں ماریں گے ۔ آج غروب آفتاب سے قبل حجاج کرام واپس مکہ مکرمہ کا رخ کرنا شروع کردیں گے۔غروب آفتاب کے بعد منیٰ میں قیام کرنے والے چوتھے دن کی رمی کے بعد منیٰ کو الوداع کہیں گے۔ مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد حجاج کرام اپنے اپنے ملک واپس جانے کی تیاریاں کریں گے لیکن اس سے قبل انہیں طوافِ وداع یعنی روانگی سے قبل خانہ کعبہ کا آخری بار لازمی طواف کرناہوگا اور اس طرح اس طرح تمام مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ ان کا حج مکمل ہو جاے گا ۔ حکام کے مطابق حج 2018 کامیابی سے اختتام کی جانب پہنچ گیا ، حج انتظامات بہترین رہے کسی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آئی ۔