Sunday, October 2, 2022

منی مزادا ایسوسی ایشن کا بابو صابو چوک میں مطالبات کے حق میں احتجاج

منی مزادا ایسوسی ایشن کا بابو صابو چوک میں مطالبات کے حق میں احتجاج

لاہور ( 92 نیوز ) دن کے اوقات میں لاہور شہرمیں داخلے پر پابندی کے خلاف منی مزدا ایسوسی ایشن نے بابوصابو چوک میں احتجاج کیا اور مطالبات منواکرہی دم لیا ۔ مظاہرے کامیدان جشن کے میدان میں بدل گیا۔
لاہور شہر میں دن کے وقت منی مزدا کا داخلہ روکنے کیخلاف مزدا مالکان نے شہر کے داخلی راستے بابو صابو چوک پر احتجاج کیا ۔ درجنوں منی مزدا چوک میں کھڑے ہونے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہر میں منی مزدا کو دن کے وقت داخلے کی اجازت دی جائے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سےناجائز چالانوں،جرمانے کی رقم میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے ۔
مظاہرین سے سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او نے مذاکرات کئے اوران کے مطالبات ماننے کی حامی بھرلی ۔ مذاکرات کی کامیابی پر مزدامالکان کااحتجاج جشن میں بدل گیا۔