Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

منی لانڈرنگ کے الزامات ، فاروق ستار سمیت متحدہ کے 10 قائدین ایف آئی اے طلب

منی لانڈرنگ کے الزامات ،  فاروق ستار سمیت متحدہ کے 10 قائدین ایف آئی اے طلب
February 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 10 قائدین کو طلب کرلیا ہے ۔

ایم کیو ایم لندن سربراہ  کے حوالے سے منی لانڈرنگ کیس میں  ایف آئی اے نے تحقیقات  کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کئی رہنماوں کو طلب کرلیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے  ایم کیو ایم کے رہنماوَں ڈاکٹر فاروق ستار، سفیان یوسف، عبدالرؤف صدیقی، سینیٹر احمد علی،ایم این اے ساجد احمد،ایم پی اے عدنان احمد،ریحان ظفر،محمد معین عامر پیرزادہ کوطلب کیا گیا ہے۔

منی لانڈرنگ  کے ذریعے لندن بھجوانے  کے لئے  فاروق ستار نے دو کروڑ ساٹھ لاکھ، سفیان یوسف دو کروڑ چھ لاکھ ، معین عامر پیرزادہ تین کروڑ چوبیس لاکھ ، ریحان ظفر تین کروڑ باون لاکھ ، ڈاکٹر صغیر احمد تین کروڑ چھپن لاکھ ، عدنان احمد تین کروڑ چھ لاکھ ،عبدالرؤف صدیقی تین کروڑ آٹھ لاکھ ، ساجد احمد  نے چار کروڑ سولہ لاکھ ، محمد عادل صدیقی نے سات کروڑ آٹھ لاکھ اور سینیٹر احمد علی نے دو کروڑ روپے خدمت خلق فاونڈیشن میں جمع کرائے۔