منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے کا تنظیم نو کرنے کا فیصلہ

کراچی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف آئی اے نے تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹرز اور انسپکٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔
روزنامہ نائنٹی ٹونیوز میں ایف آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے رپورٹ شائع کی گئی۔ ماہر افسروں کی کمی کے پیش نظر نئی بھرتیوں کی سمری وزیراعظم کوارسال کر دی گئی۔ قوی امکان ہے کہ سمری منظور کر لی جائے گی۔
افسران کی تعداد بڑھنے سے تفتیش اور تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، 20 ڈپٹی ڈائریکٹرز ،22 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور 62 انسپکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سینٹرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی بھرتی کی جائے گی۔
افسران کی تعداد بڑھنے سے بینکوں میں ہونے والی خوردبرد، ہیومن سمگلنگ، سائبر کرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔