Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف چالان تیار

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف چالان تیار
December 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ ملازمین سمیت دیگر 17 سے زائد افراد کو بھی نامزد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔