Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق رپورٹ تیار

منی لانڈرنگ کیس میں  خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق رپورٹ تیار
August 9, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں خاتون کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق سندھ پولیس نے رپورٹ  تیار کر لی ۔ واقعہ میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر اور ایس ایس پی ایسٹ کو عہدے سے ہٹادیاگیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی اور ایس ایچ او گلستان جوہر کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔