Thursday, February 9, 2023

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جولائی تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جولائی تک توسیع

لاہور ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں  احتساب عدالت نے  حمزہ شہباز کے  جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جولائی تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے نیب حکام کو ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ،نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ کورونا احتیاطی تدابیر کے باعث حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔