Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کےبعد اسکاٹ لینڈیارڈ کا نیا بیان جاری

منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کےبعد اسکاٹ لینڈیارڈ کا نیا بیان جاری
April 17, 2015
لندن(ویب ڈیسک)اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پانچ ساتھیوں سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش پر نیا بیان جاری کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کا مطلب ہے جرم میں ملوث شخص کیلئے تحقیقات کے دوران مقررہ تاریخ پر تھانے میں حاضر ہونا لازم ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ان کے پانچ ساتھیوں سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش پر نیا بیان جاری کیا ہے،اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق تمام افراد پولیس ضمانت پر ہیں اور تحقیقات کا عمل جاری ہے پریس ریلیز کے مطابق  منی لانڈرنگ کیس میں اکسٹھ سالہ شخص سے چودہ اپریل کو انسداد دہشتگردی کمانڈ کے حکام نے تفتیش کی، اور اسے جولائی تک ضمانت پر رہا کیا گیا ہے پانچ دسمبر دو ہزار تیرہ کو گرفتار ہونے والے تہتر اور چوالیس سالہ دو افراد بھی جولائی تک ضمانت پر ہیں بارہ جنوری کو مانچسٹر اور سترہ فروری کو سفولک سے منی لانڈرنگ کے شبہ پر حراست میں لئے گئے دو افرادبھی اس ماہ تک ضمانت پر ہیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے وضاحت کی کہ پولیس ضمانت کا مطلب ہے کسی بھی جرم میں ملوث شخص کیلئے تحقیقات کے دوران مقررہ تاریخ پر تھانے میں حاضر ہونا لازم ہے۔