Friday, September 20, 2024

منی لانڈرنگ کیس :ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27اپریل تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس :ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27اپریل تک توسیع
April 24, 2015
اسلام آباد(نائنٹی ٹو نیوز)منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستائیس  اپریل تک توسیع کردی گئی ،ماڈل گرل کو  جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت پر عدالت نے جیل حکام کو علاج کی بہتر سہولتیں اور ادویات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پرماڈل گرل ایان علی کوراولپنڈی کسٹم عدالت لایا گیا ماڈل ایان نے گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی تھی کسٹم جج تعینات نہ ہونے پر ایان علی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادرعلی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ایان علی سے جیل میں ملنے والی سہولیات کے بارے استفسار کیا تو ماڈل گرل پھٹ پڑی کہنے لگیں کہ وہ بیمار ہیں اور موسمی الرجی کا شکار ہوگئی ہیں لیکن جیل میں علاج کی سہولت دستیاب ہے نہ ہی ادویات عدالت نے جیل انتظامیہ کو حکم دیا کہ ایان علی کو علاج کی بہترین سہولت اور ادویات فراہم کی جائیں۔ ملزمہ کے وکیل سردار اسحاق نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسٹم تفتیشی ٹیم چودہ روز میں چالان پیش کرنے کی پابند ہے تاہم 28 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہیں کیا گیا جو خلاف قانون ہے۔ عدالت نے تفتیشی ٹیم کو حکم دیا کہ آج ہی بتایا جائے کہ چالان کب تک پیش کیا جائے گا کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔