Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور نے عبوری چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور نے عبوری چالان سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
July 30, 2018
کراچی (92 نیوز)  پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں نہ ہی کمیشن کا بدعنوانی ظاہر ہوتی ہے۔ درخواست گزار نے عبوری ایف آئی اے چالان غیرقانونی قرار دیکر معطل کرنے اور حکم امتناع جاری کرنے کی اپیل کر دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور قرار دیا ہے جبکہ دیگر مفرور ملزمان میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ مفرور ملزمان کی فہرست میں سابق صدر اور ان کی بہن کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔ بنکنگ کورٹ فریال تالپور کی 20 لاکھ روپے کے عوض 16 اگست تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر چکی ہے۔