Tuesday, October 4, 2022

منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کی اہلیہ سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

منی لانڈرنگ کیس ، شہبازشریف کی اہلیہ سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
 لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ شہبازشریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے۔ وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے دی۔ نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں مزید شواہد حاصل کرنے کے بعد وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنڑول لسٹ میں موجود ہے۔ شہباز شریف کی دونوں بیٹیاں رابعہ عمران اور جویریہ علی جبکہ نثار احمد، علی احمد خان، ظاہر نقوی ، قاسم قیوم، راشد کرامت، فضل داد عباسی اور شعیب قمر تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے۔