Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی لانڈرنگ کیس : سرفراز مرچنٹ کا لندن میں ہی بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ کیس : سرفراز مرچنٹ کا لندن میں ہی بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ
March 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) لندن میں منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم سرفراز مرچنٹ پاکستان نہیں بلکہ لندن میں رہ کر ہی ایم کیو ایم اور بھارتی ایجنسی ”را“ کے بارے میں بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے سرفراز مرچنٹ نے کراچی کے اہم شخصیت کے ذریعے پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم کو لندن میں شواہد کے ساتھ بیان دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرفراز مرچنٹ نے اس وقت لندن میں بھی اپنی رہائش کو خفیہ رکھا ہوا ہے اور صرف مخصوص افراد سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور خطرناک اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق اہم ترین شواہد سرفراز مرچنٹ کے پاس ہیں جنہیں جلد ہی منظرعام پر لایا جا سکتا ہے۔