Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، جعلی اکاونٹ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے جمع کروانے کا انکشاف

منی لانڈرنگ کیس ، جعلی اکاونٹ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے جمع کروانے کا انکشاف
August 10, 2018
کراچی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہو گئی۔ جعلی اکاونٹ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے کیش کی مد میں جمع کروانے کا انکشاف ہوگیا۔ بلڈرز اور حکومتی ٹھیکیداروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے آٹھ بلڈرز اور حکومتی ٹھیکیداروں کی جانب سے جعلی اکاونٹ میں چار ارب چالیس کروڑ روپے کیش کی مد میں جمع کروائے گئے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یہ رقم کک بیک کی صورت میں تو جمع نہیں کروائی گئی ۔ بینکوں سے حاصل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی۔ ایف آئی اے بہت جلد نقد رقم جمع کروانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرے گا۔