Tuesday, September 17, 2024

منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین کی ضمانت میں ایک بار پھر فروری 2016کے وسط تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس : الطاف حسین کی ضمانت میں ایک بار پھر فروری 2016کے وسط تک توسیع
October 5, 2015
لندن(92نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت میں  ایک بار پھر فروری دوہزار سولہ کے وسط تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر  لندن میں پولیس کے سامنے پیش ہوئےایم کیو ایم کے قائد کے  ساتھ پولیس اسٹیشن میں فاروق ستار اور بیرسٹر فروغ نسیم بھی موجود تھے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے ایم کیو ایم کے قائد سے منی لانڈرنگ  اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے بارے پانچ گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی الطاف حسین کو پچھلے دروازے  سے پولیس اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا،سدک پولیس اسٹیشن میں تفتیش کےلئے اردو مترجم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی پوچھ گچھ میں متحدہ کے قائد پولیس کو نو کمنٹس کے ہی جواب دیتے رہے واضح رہے کہ لندن کے علاقے ایجوئر میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کئے تھے جس کےبعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ الطاف حسین کی رہائش گاہ سے ملنے والی رقم سے متعلق مسلسل تحقیقات کر رہی ہےاس کیس میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں سمیت سات افراد نامزد ہیں۔