Saturday, August 20, 2022

منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے سامنے پیش

منی لانڈرنگ کیس: الطاف حسین لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے سامنے پیش
لندن (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کے الزام میں پہلے سے جاری تفتیش کے سلسلے میں سینٹرل لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گئے۔ منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت آج ختم ہو گئی جس کے بعد وہ اپنی وکلا ٹیم کے ہمراہ میٹرو پولیس اسٹیشن پیش ہو گئے جہاں الطاف حسین سے پولیس حکام نے تفتیش کی اور بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق لندن میں ان کے گھر پولیس کی ٹیم بھی پہنچی جو انہیں اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے آئی۔ لندن میں پانچ دسمبر دو ہزار تیرہ کو پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کے گھر پر چھاپے کے بعد شروع کئے جانے والے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں مغربی لندن سے دو گھروں پر چھاپے مار کر دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔