Sunday, September 15, 2024

منی لانڈرنگ کیس !!! الطاف حسین سے ساوتھ لندن پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ ہو گی

منی لانڈرنگ کیس !!! الطاف حسین سے ساوتھ لندن پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ ہو گی
October 3, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد منی لانڈرنگ کے الزام میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں پانچ اکتوبر کو ساوتھ لندن کے مقامی تھانے جائیں گے۔ نائن زیرو سے جاری اعلامیہ کے مطابق پانچ اکتوبر کو ایم کیو ایم کے قائد سے منی لانڈرنگ الزام کی تحقیقات کے سلسلے میں مزید انٹرویو ہو گا جس کے لئے وہ لندن کے مقامی تھانے جائیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائدایم کیو ایم کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات موصول ہونے پر جاری کی جائیں گی اور پولیس سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔