Saturday, July 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہ ہوئے

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہ ہوئے
August 4, 2018 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور تاحال پیش نہ ہو سکے۔

 سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل عقیل راجہ نے ایف آئی  اے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ آج منتخب امیدواروں کی اپنے گوشوارے جمع کرانے کے لیے متعلقہ حلقے کے آر او کے پاس موجودگی ضروری ہے ۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے جبکہ سابق صدر کے قریبی ساتھی حسین لوائی بھی اسی کیس میں ایف آئی اے کے زیر حراست ہیں ۔ فریال تالپور نے 20 لاکھ کی ضمانتی رقم عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ  ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں جبکہ چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی میں پیش ہونے کے لئے وقت مانگتے ہوئے نئی تاریخ کی استدعا کی ہے ۔