Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپور کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپور کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا
August 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کراچی میں جے آئی ٹی کو تحقیقاتی ٹیم نے شواہد پیش کر دیئے۔ 35 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے کی منی ٹریل حاصل کر لی گئی جبکہ آج سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد ہیڈکوارٹرز میں ہو گا۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے پیش ہونے کی صورت میں جے آئی ٹی تحقیقات پر پوچھ گچھ کرے گی۔ دونوں کے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ منی لانڈرنگ کے مزید مقدمات کا اندراج روک دیا گیا ہے۔ مقدمات سپریم کورٹ میں 6 اگست کی سماعت کے بعد درج کیے جائیں گے۔ فی الحال مقدمات انھی ملزموں پر درج ہوں گے جن پر پہلا مقدمہ درج ہے۔ اب تک کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایف آئی اے حکام  پانامہ طرز پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔